اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسلم کمیونٹی جرمنی کے زیر اہتمام برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ

فرینکفرٹ ( اصغر مرزا ) مسلم کمیونٹی جرمنی کے زیر اہتمام برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی طرف دلانا تھا ، اس احتجاجی مظاہرےمیں جرمنی کی پاکستان کمیونٹی کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی تنظیموں کے علاوہ ترک ،بنگلہ دیش ،برما کی مسلم کمیونٹی اور سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی ، مظاہرے میں شریک مردوخواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے ، مظاہرے میں POARیورپ اور جرمنی کے راہنمائوں محمد افضل قادری ، چوہدری امتیاز گجر ، چوہدری احسان الہیٰ ، چوہدری محمد نواز آف پنجن کسانہ ، پاکستان کمیونٹی جرمنی کے صدر سید وجہہ الحسن جعفری ، سید ثقلینحسین نقوی ، ق لیگ جرمنی کے صدر چوہدری نصر اللہ وڑائچ اور سٹورٹ گارڈ سے چوہدری احسن تارڑ نے وفد کے ہمراہ شرکت کی ، پاکستانی کمیونٹی نے رانا طاہر راجپوت ، سید حامد شاہ اور علامہ عبدالطیف چشتی کو فرینکفرٹ میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آرگنائز کروانے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن کر انہوں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے

مسلم کمیونٹی جرمنی کے زیر اہتمام برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہhttp://www.newsalert.com.pk/?p=107120

Posted by News Alert Gujrat on Sonntag, 24. September 2017