اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میلان کےلئےپی آئی اےکی دوسری پروازکاشیڈول جاری ہونےپرپاکستانی کمیونٹی کااظہارمسرت

اٹلی(اعجازپیارا)میلان کے لئے پی آئی اے کی دوسری پروازبحال ہونے پراٹلی کی پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہردوڑگئی،پاکستان اوورسیزالائنس فورم یورپ کے صدرچودھری اعجازپیارا، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدرملک شاہد، حلقہ ادب وثقافت اٹلی کے صدرملک نصیر، پاکستان تحریک انصاف عوام دوست گروپ کے چیئرمین چودھری نثاردوچھا،پیپلزپارٹی یورپ کے نامزدصدرچودھری ناصررانجھا، پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزرقمرریاض، پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدرچودھری اجمل خان گوٹریالہ، مشہورسیاسی وسماجی شخصیت میاں اخلاق، مسلم لیگ ن اٹلی کے رہنماء چودھری شفاقت، پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری آصف رضا، پاک فیڈریشن اٹلی کے سابق چیئرمین چودھری امجدرولیہ نے میلان کے لئے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کرنے کی آوازبلندکی تھی جس کاپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے کردوسری پروازکاشیڈول جاری کردیادوسری پروازنومبرمیں آپریشن شروع کرے گی،پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے نیوزالرٹ اورجذبہ کواہم مسئلہ اجاگرکرنے پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔