اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہید ناموسِ رسالت وعاشق رسول اللہﷺ غازی علم الدین شہید رحمتہ اللہ علیہ۔یوم شہادت31اکتوبر , تحریر سید کلیم شاہ نوشاہی

31 اکتوبر عاشق رسول ﷺ شہید ناموسِ رسالت ﷺ غازی علم الدین شہید رحمتہ اللہ علیہ کا یو م شہادت ، تحریر سید کلیم شاہ نوشاہی
شہید ناموسِ رسالت غازی علم الدین شہید٨/ذیقعدہ 1366ء بمطابق 4 دسمبر 1908ء کو کوچہ چابک سوارں لاہور پنجاب پاکستان میں متوسط طبقے کے ایک فرد طالع مند کے گھر میں پیدا ہوئے۔ جو بڑھئی (یعنی ترکھان )لکڑی کا کام کرتے تھے۔ طالع مند اعلیٰ پائے کے ہنرمند تھے۔ جن کا اپنے علاقے کے جانے پہچانے کاریگروں میں شمار ہوتا تھا۔ وہ علم الدین کوگاہے گاہے اپنے ساتھ کام پرلاہور سے باہر بھی لے جاتے۔ ایک بیٹا پڑھ لکھ کر سرکاری نوکری کرنے لگا، اور ایک دوسرا بیٹا محمد امین والد کے ساتھ لکڑی کے کام پر ہی رہا،
علم الدین نے ابتدائی تعلیم اپنے محلے کے ایک مدرسے میں حاصل کی تعلیم سے فراغت کے بعد آپ نے اپنے آبائی پیشہ کو ہی اختیار کیا اور اس فن میں ہی اپنے والد اور بڑے بھائی میاں محمد امین کی شاگردی اختیار کی.1928 میں آپ کوہاٹ منتفل ہو گئے اور بنوں بازار میں اپنا فرنیچر سازی کا کام شروع کیا.لاہور کے ایک ناشر شیطان صفت "راجپال” نے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف ایک گستاخانہ دل آزارکتاب رنگیلا رسول شائع کر کے کروڑوں اہل ایمان کے جذبات کو مجروح کیا۔ جس پر مسلمانوں میں سخت اضطراب پیدا ہوا.مسلمان رہنماؤں نے انگریز حکومت سے اس دل آزار کتاب کو ضبط کرانے اور ناشر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا. تو مجسٹریٹ نے ناشر "راجپال” کو صرف چھ ماہ قید کی سزا پر ہی اکتفا کیا۔
جس کے خلاف مجرم نے ہائی کورٹ میں مزید اپیل کی جہاں جسٹس دلیپ سنگھ مسیح نے اس کو رہا کردیا. انگریز حکومت کی عدم توجہی سے مایوس ہو کر مسلمانوں نے متعدد احتجاجی جلسے جلوس شروع کردیئے.مگر انگریز حکومت نے روایتی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرکے الٹا مسلمان رہنماؤں کو ہی گرفتار کرنا شروع کردیا.مسلمانوں میں یہ احساس جاگزیں ہونے لگا کہ حکومت وقت ملعون ناشر کو بچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ جان گئے کہ اس ملعون کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے ان کو خود ہی کچھ کرنا ہوگا.اسی دوران لاہور کے ایک غازی خدابخش نے24 ستمبر 1928 کو اس گستاخ کو اس کی دکان پر نشانہ بنایا، تاہم وہ خبیث بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا. غازی خدابخش کو گرفتاری کے بعد 7 سال کی سزاسنائی گئی. اسی طرح ایک اور مرد مجاہد گھر سے کفن باندھ کر نکلا، جو افغانستان کا ایک غازی عبدالعزیز تھا، جس نے لاہور آکر اس شاتم رسول کی دکان کارخ کیا مگر یہ بدبخت دکان میں موجود نہیں تھا اس کی جگہ اس کا دوست سوامی ستیانند موجود تھا۔ غازی عبدالعزیز نے غلط فہمی میں اس کو ہی راجپال سمجھ کر ٹھکانے لگا دیا. غازی عبدالعزیزکو حکومت وقت نے چودہ سال کی سزا سنائی. راج پال ان دو حملوں کے بعد نہایت خوفزدہ رہنے لگا. حکومت نے اس کی پشت پناہی کرتے ہوئے دو ہندو سپاہیوں اور ایک سکھ حوالدار کو اس کی حفاظت پر متعین کردیا.اخبارات چیختے چلاّتے رہے، راجپال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ جلسے ہوتے جلوس نکلتے، لیکن حکومت اور عدل وانصاف کے کان پر جوں تک نہ رینگتی۔ مسلمان دلبرداشتہ تو ہوئے لیکن سرگرم عمل رہے۔ دلّی دروازہ سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ تھا۔ یہاں سے جو آواز اٹھتی پورے ہندوستان میں گونج جاتی۔ غازی علم الدین ایک روز حسب معمول کام پر سے واپس آتے ہوئے دلّی دروازے پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر رک گئے۔ انہوں نے لوگوں سے دریافت کیا تو پتا چلا کہ راجپال نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کتاب چھاپی ہے اس کے خلاف تقریریں ہورہی ہیں۔ کچھ دیر میں ایک اور مقرر آئے جو پنجابی زبان میں تقریر کرنے لگے۔ یہ علم الدین کی اپنی زبان تھی۔ تقریر کا ماحصل یہ تھا کہ راجپال نے ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے، اور وہ واجب القتل ہے، اسے اس شرانگیزی کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔ علم دین گھر پہنچے تو والد سے تقریرکا ذکر کیا۔ انہوںنے بھی تائید کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر حملہ کرنے والے کو واصلِ جہنم کرنا چاہیے۔*وہ اپنے دوست "شیدے” سے ملے اور راجپال اور اس کی کتاب کا ذکر کرتے۔ لیکن پتہ نہیں چل رہا تھا کہ راجپال کون ہے؟ کہاں ہے اُس کی دکان؟ اورکیا ہے اس کا حلیہ؟ شیدے کے ایک دوست کے ذریعے معلوم ہوا کہ شاتمِ رسول ہسپتال روڈ پر کتابوں کی دکان کرتا ہے۔ علم الدین اس کی تحقیق پر لگ گیا، جس کے لیئے اس نے بہت سے لوگون سے پوچھا، اور جلسے جلوسوں میں ہونی والی تفاریر سنی، بعد از یقین ایک رات اس کا دل بہت بے قرار تھا جہاں پھر ایک رات انہیں خواب میں ایک بزرگ ملے، انہوں نے کہا: پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہو رہی ہے اور تم ابھی تک سورہے ہو! اٹھو جلدی کرو۔ علم الدینہڑبڑا کر اٹھے اور سیدھے شیدے کے گھر پہنچے۔ پتہ پتہ چلا کہ شیدے کو بھی ویسا ہی خواب نظرآیا تھا۔دونوں ہی کو بزرگ نے "راجپال” کا صفایا کرنے کو کہا۔ دونوں میں یہ بحث چلتی رہی کہ کون یہ کام کرے، کیونکہ دونوں ہی یہ کام کرنا چاہتے تھے۔ پھر قرعہ اندازی کے ذریعے دونوں نے فیصلہ کیا۔ تین مرتبہ علم الدینکے نام کی پرچی نکلی تو شیدے کو ہار ماننی پڑی۔ علم الدین ہی شاتمِ رسول کا فیصلہ کرنے پر مامور ہوئے۔ چنانچہ غازی علم الدین 6اپریل 1929ء کو لاہور آئے، معلوم ہوا کہ راج پال کی دوکان واقع ہسپتال روڈ انار کلی نزد مزار قطب الدین ایبک میں ہے، آپ وہاں گے، تو معلوم ہوا، راجپال ابھی نہیں آیا۔ آتا ہے تو پولیس اس کی حفاظت کے لیے آجاتی ہے۔ آپ نے انتظار کیا اور پھر اتنے میں وہ خبیث ایک بجے دوپہر پہنچ گیا، جسے کار سے نکلنے والے کے بارے میں کھوکھے والے نے بتایاکہ یہی راجپال ہے، اسی نے کتاب چھاپی ہے۔ وہ دفتر میں جاکر اپنی کرسی پر بیٹھا اور پولیس کو اپنی آمد کی خبر دینے کے لیے ٹیلی فون کرنے ہی والا تھا کہ علم الدین دفترکے اندر داخل ہوئے۔راجپال نے درمیانے قدکے گندمی رنگ والے جوان کو اندر داخل ہوتے دیکھ لیا لیکن وہ سوچ بھی نہ سکا، کہ موت اس کے اتنے قریب آچکی ہے۔اور آپ نے راج پال کو للکارا اور کہا اپنے جرم کی معافی مانگ لو اور دل آزار کتاب کو تلف کردو اور آئندہ اس قسم کی حرکتوں سے باز آ جاؤ۔ راج پال اس انتباہ کوگیڈر بھبکی سمجھ کر خاموش رہا ۔اس پر غازی علم الدین نے پلک جھپکتے میں ہی چھری نکالی، اور ہاتھ فضا میں بلند ہوا اور راجپال کے جگر پر جالگا۔ چھری کا پھل سینے میں اترچکا تھا۔ ایک ہی وار اتنا کارگر ثابت ہوا کہ راجپال کے منہ سے صرف ہائے ہائے کی آواز ہی نکلی اور وہ اوندھے منہ زمین پر جاپڑا۔اس کی دکان کے ایک ملازم نے قریبی تھانے انارکلی کو خبر دی جس پر پولیس نے آپ کو گرفتار کرلیا. آپ اس واقعہ کے بعدناصرف مکمل پرسکون رہے بلکہ آپ نے فرار ہونے کی بھی کوئی کوشش نہیں کی. آپ نے اس کاروائی کا اعتراف کیا اور گرفتاری پیش کردی. مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئس کی عدالت میں پیش ہوا جس نے ملزم پر فرد جرم عائد کرکے صفائی کا موقع دیئے بغیر مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کردیا.آپ کی جانب سے سلیم بارایٹ لا پیش ہوئے جنہوں نے آپ کے حق میں دلائل دیئے مگر نیپ نامی انگریز جج نے آپ کو مورخہ 22 مئی1929 کو سزائے موت کا حکم سنایا. مسلمانان لاہور نے فیصلہ کیا کہ کہ سیشن کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے اور اس مقدمے میں غازی کی وکالت کے لئے شہرہ آفاق وکیل حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو نامزد کیا گیا. چنانچہ محمد علی جناح رحمۃ اللہ تعالی علیہ بمبئی سے لاہور تشریف لائے جن کی معاونت جناب فرخ حسین بیرسٹر نے کی.7 جولائی 1929ء کو غازی علم الدین کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا، جسے اپیل کے بعد 15 جولائی 1929 کو ہائی کورٹ کے دو ججوں نے بھی سیشن کورٹ کی سزا کو بحال رکھا. اور غازی کی اپیل خارج کردی. اپیل خارج ہونے کی اطلاع جب جیل میں غازی علم الدین کو ملی تو آپ نے مسکرا کر فرمایا ” شکر الحمداللہ ! میں یہی چاہتا تھا. بزدلوں کی طرح قیدی بن کر جیل میں سڑنے کے بجائے تختہ دار پر چڑھ کر ناموس رسالت پر اپنی جان فدا کرنا میرے لیئے ہزار ابدی سکون وراحت ہے” مسلمانوں عمائدین نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف لندن کی پریوی کونسل میں اپیل دائر کی .اس اپیل کا مسودہ قائد اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی زیر نگرانی ہی تیار کیا گیا. مگر انگریز حکومت جو ایڈیشنل سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ تک مسلم دشمنی کا مسلسل مظاہرہ کرتی آئی تھی اس نے بھی اپیل کو رد کردیا.علم دین کے گھر والوں کو خبر ہوئی تو وہ حیران ضرور ہوئے لیکن انہیں پتہ چل گیا کہ ان کے نورِچشم نے کیا زبردست کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ان کا سر فخرسے بلندکردیا ہے۔ اس قتل کی جزا کے طور پر 31 اکتوبر 1929 بروز جمعرات کو میانوالی جیل میں عمل درآمد کیا گیا۔ آپ کی شہادت کے بعد انگریز حکومت نے آپ کے جسد خاکی کو قبضے میں ہی رکھا، اور کسی نامعلوم مقام پر سپردخاک کردیا جس پر شدید احتجاجی لہر اٹھی اور 4 نومبر 1929 کو مسلمان رہنماؤں کے ایک وفد( جن میں سر فہرست شاعر مشرق علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ ، سر محمد شفیع، مولانا عبدالعزیز، مولانا ظفر علی خان، سر فضل حسین، خلیفہ شجاع،میاں امیر الدین، حضرت علامہ مولانا غلام محی الدین قصوری صاحبان شامل تھے) نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور جسد خاکی کی حوالگی کا مطالبہ کیا. گورنر نے شرط عائد کی کہ اگر مذکورہ رہنما پرامن تدفین کی ذمہ داری اور کسی گڑبڑ کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائیں تو جسد خاکی مسلمانوں کے حوالے کیا جاسکتا ہے . مذکورہ وفد نے یہ شرط منظور کرلی۔13 نومبر 1929 کومسلمانوں کا ایک وفد سید مراتب علی شاہ اور مجسٹریٹ مرزا مہدی حسن کی قیادت میں میانوالی روانہ ہوا اور دوسرے روز جسد خاکی وصول کر لیا گیا.
جسدخاکی صحیح سلامت ۔
موقع پر موجود لوگوں کا بیان ہے کہ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود جسد خاکی میں ذرا بھی تعفن نہیں تھا، اور لاش بالکل صحیح وسالم تھی. چہرے پر جلال و جمال کا حسین امتزاج تھا، اور ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی. محکمہ ریلوے نے یہ جسد خاکی 15 نومبر 1929 کو لاہور چھاؤنی میں دو مسلم رہنماؤں جناب محمد علامہ اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور سر محمد شفیع صاحبان کے حوالے کیا.غازی شہید رحمۃ اللہ تعالی علیہ شہید کا جنازہ لاہو ر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ کہلاتا ہے، جس میں تقریبا اس وقت چھ لاکھ مسلمانوں نے شرکت کی جنازہ کا جلوس تقریبا ساڑھے پانچ میل لمبا تھا. جناب محترم غازی علم الدینشہید صاحب کی نماز جنازہ قاری شمس الدین خطیب مسجد وزیر خان نے پڑھائی. اور حضرت مولانا سیدمحمددیدار علی شاہ محدث لاہوری اور علامہ اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے غازی علم الدینشہید رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتارا. اس موقع پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے وہ مشہور قول فرمایا کہ
یہ لوہاروں کا لڑکا ہم سب پڑھے لکھوں سے بازی لے گیا ”
.لوگوں نے عقیدت میں اتنے پھول نچھاور کئے کہ میت ان میں چھپ گئی.بہاولپور روڈ کے کنارے میانی صاحب قبرستان میں ایک نمایاں مقام پر آپ کی آخری آرام گاہ موجود ہے.مزار کے چہار اطراف برآمدہ ہے مزار بغیر چھت کے ہے. مزار کے مشرق میں غازی کے والد محترم اور والدہ محترمہ کی بھی آخری آرامگاہیں موجود ہیں. لوح مزار پر پنجابی اور اردو کے کئی اشعار کندہ ہیں۔علامہ اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو جب پیر جماعت علی شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے موقعہ کی مناسبت سے کلام کا حکم دیا، تو آپ نے یہ تاریخی اشعار پیش کیئے۔۔۔۔ جو آپ کی خدمت میں بھی حاظر ہے۔ ؎
نظر اللہ پہ رکھتا مسلمان غیور،موت کیا شہ ہے؟ فقط عالم معنی کا سفر
ان شہیدوں کی دیت اہل کلیسا سے نہ مانگ قدر و قیمت میں ہے جن کا خون حرم سے بڑھ کر
،آہ! اے مرد مسلماں تجھے کیا یاد نہیں؟حرف” لا تدعو مع اللہ الہ آخر