اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہم سیاسی میدان میں کوئی گیدڑ سنگھی لے کر نہیں اترے بلکہ ہمارے پا س اللہ کےنبی ﷺ کا دیا ہو نظام ہے،علامہ خادم حسین رضوی

گوجرانوالہ (کلیم شاہ ) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارا مارچ کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لئے نہیں ہے، سیاست دین سے جد ا نہیں مگر ہم ختم نبوت ﷺ کی آڑ میں اپنا کوئی سیاسی مقصد حاصل نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان میں اس وقت تیر ، بلا ، شیر اور گیدڑ سب لوگوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہو چکے ہیں اور اسلام ہی اس ملک کی تقدیر بدلنے کا راستہ ہے جو عمر سے ایک چادر کا حساب مانگ لیتا ہے مگر پاکستان کے حکمران آفشور کمپنیوں اور منی لانڈرنگ کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا لاہور سے اسلام آباد مارچ جاری ہے ، مارچ میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنا ن شریک ہیں ، اس موقع پر تحریک لبیک یارسول ﷺ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مارچ اسلام آباد کی جانب تیزی سے روانہ ہے اور ہم گجرات میں رات بسر کرنے کے بعد نماز فجر کے بعد وہاں سے رخصت ہوں گے اور وہاں ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ہم سیاسی میدان میں کوئی گیدڑ سنگھی لے کر نہیں اترے بلکہ ہمارے پا س اللہ کے نبی ﷺ کا دیا ہو نظام ہے۔ سیاست دانوں کو ہم سے خائف نہیں ہونا چاہئے، ان کی اپنی بدمعاشیاں ، لٹیرا پن اور غنڈہ گردی ہے ، جس سے لوگ خائف ہو چکے ہیں اور اب پاکستان کے عوام اس سیاسی نظام سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔