اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تربت میں قتل 15 افراد کی نماز جنازہ ادا

تربت(نیوزالرٹ)تربت میں قتل ہونیوالے 15 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان ثںاء اللہ زہری، صوبائی وزرا اور عسکری حکام نے جنازے میں شرکت کی، میتیں سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ کر دی گئیں، تدفین آبائی علاقوں میں ہوگی،تفصیلات کے مطابق تربت میں قتل ہونے والے 15 نوجوان میں سے 10 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے، وزیر آباد کے علاوہ جامکے چٹھہ کے رہائشی غلام ربانی کی موت کا سن کر گهر میں کہرام مچ گیا اہل خانہ زارو قطار روتے رہے جبکہ اہل محلہ کی بڑی تعداد گهر کے باہر جمع ہو گئی،غلام ربانی کی میت آج شام تربت سے آبائی گهر پہنچ جائے گی،غلام ربانی کے بھائی کا کہنا تھا کہ ایجنٹ عابد حسین نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں بیرون ملک پہنچانے کا کہاتھا میرے بھائی غلام ربانی نے50 ہزار روپے ایڈوانس دیئےتھےلیکن ایجنٹ نے اس کا ویزہ نہیں لگوایا اور زمینی راستے سے یورپ کے لیے لے کر نکل گیا غلام ربانی کے بهائی نے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ نہ جا سکیں۔