اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تربت میں 15 افراد کو قتل کرنے والا دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(نیوزالرٹ)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تربت میں 15 افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد یونس توکلی کو ہلاک کر دیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس توکلی بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 8 بڑے کمانڈروں میں شامل تھا مارا گیا دہشت گرد یونس توکلی بارودی سرنگیں بچھانے اور ایف سی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت میں الندور عبدالرحمان گاؤں کے قریب دہشت گرد یونس توکلی کی اطلاع پر اہم آپریشن کیا یونس بلیدہ کے20 کلومیٹر مغرب اور 25 کلو میٹر شمال کی جانب موجود تھا سیکیورٹی فورسز کے محاصرے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جسکے بعد آپریشن کے دوران بی ایل ایف کا کمانڈر یونس توکلی مارا گیا۔