اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آپ نے کی بورڈ پر یہ بٹن ‘Scroll Lock’ تو دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ کام کیا کرتا ہے؟ انتہائی دلچسپ فائدہ جانئے

لاہور (نیوز الرٹ) آپ نے اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کے اوپری دائیں حصے میں ’سکرول لاک (Scroll Lock)‘ کا بٹن تو ضرور دیکھا ہوگا لیکن شاید اس کا استعمال کبھی نہیں کیا ہو گا۔ دراصل آج کل بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو اس کے مقصد اور استعمال سے واقف ہیں، حالانکہ یہ بڑے کام کا بٹن ہے۔
آج کے دور میں تو یہ Keyبالکل بے معنی اور بے فائدہ سمجھی جاتی ہے، لیکن ایک وقت تھا کہ جب کمپیوٹر کے ساتھ ماؤس استعمال نہیں ہوتا تھا، یا بعد میں جب ماؤس آیا بھی تو اس پر سکرول وہیل نہیں ہوتا تھا، اور تب یہ بٹن بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا تھا۔ ان دنوں کسی مینیو میںا وپر نیچے حرکت کیلئے صرف ایرو Keys استعمال ہوتی تھیں، لیکن مسئلہ یہ تھا کہ یہی Keys’کرسر‘ کو الفاظ کے درمیان حرکت دینے کیلئے بھی استعمال ہوتی تھیں۔ تو ایسی صورت میں سکرول Key کا استعمال ’کرسر موڈ‘ سے ’سکرول موڈ‘ میں آنے کے لئے کیا جاتا تھا، اور واپس ’کرسر موڈ‘ میں جانے کے لئے بھی یہی بٹن استعمال ہوتا تھا۔ یعنی اگر آپ ایرو Keys کو ’کرسر‘ کو حرکت دینے کیلئے استعمال کررہے ہوں تو سکرول Keyکو دبانے سے ایرو Keys کسی مینیو میں سکرول کرنے کیلئے استعمال ہوسکتی تھیں۔