اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغانستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، داعش کے 95 شدت پسند ہلاک

ہرات میں 75 ، ننگرہار میں 20 جنگجو مارے گئے ، مرنے والوں میں 3 پاکستانی طالبان بھی شامل : افغان فورسز کا دعویٰ ، کنڑ میں مقامی افراد کے ہاتھوں 3 طالبان ہلاک
کابل: افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں3 پاکستانی طالبان اور داعش کے 95 شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔ افغان صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ کھوگیانی نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار اور آچن ضلع میں داعش کے مقامی رہنما ثاقب سمیت 20 جنگجو ہلاک ہو گئے جب کہ طالبان کے 3 جنگجو بھی مارے گئے ۔ افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے شدت پسندوں میں 3 پاکستانی طالبان بھی شامل تھے ۔ ضلع چھپرہار میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بھی داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ مغربی صوبہ ہرات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 75 شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔ افغان فورسز کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع آچن، دیہہ بالا اور لالپور میں داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے ۔ مشرقی صوبہ کنڑ میں مقامی رہائشیوں نے فائرنگ کر کے داعش کے 3 عسکریت پسندوں کو مار ڈالا، جب کہ 3 زخمی بھی ہو گئے ۔