اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حرمین ٹرین کاآغاز، پہلا سرکاری قافلہ کی مکہ معظمہ آمد

ریاض(خالدنوازچیمہ)سعودی عرب اور کئی دوسرے ملکوں کے اشتراک سے شروع کئے گئے حرمین ٹرین منصوبے کے تکمیل کے بعد گذشتہ روز پہلی حرمین ٹرین جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی،عرب ٹی وی کے مطابق حرمین ٹرین کی باقاعدہ سروسز کا آغاز کر دیا گیاپہلی حرمین ریل گاڑی سرکاری عہدیداروں کو لے کر مکہ پہنچی، خیال رہے کہ سعودی عرب، دوسرے عرب اور غیر ملکی کمپنیوں کے اشترک سے کئی سال قبل برقی دوہری الیکٹرک ریلوے پٹری بچھانے کا کام شروع کیا گیا تھا،450 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کی تکمیل پر63 ارب سعودی ریال کی رقم خرچ کی گئی ہےگذشتہ روز سرکاری وفد کو لے کر مکہ پہنچنے والی پہلی حرمین ٹرین میں متعدد وزراء،شہزادے اور دیگر اہم شخصیات سوار تھیں، ان میں سعودی فرمانروا کے مشیر اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شاہی دیوان کے انچارج شہزادہ بن بندر خالد الفیصل، نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العامودی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی سوار تھے،حرمین ریل سروس کا مقصد عازمین عمرہ بالخصوص حج سیزن میں حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے، حرمین ریل سروس سے سالانہ 35 لاکھ عازمین حج، 40 لاکھ معتمرین اور60 لاکھ عام مسافروں کو تیز رفتار سفری سہولت میسر ہوگی،حرمین ریل پروجیکٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ وہ 2018 ءمیں مال بردار ریل گاڑیاں چلانے کا کام بھی شروع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ حرمین ریل گاڑی عالمی معیارکی سب سے بہترین، تیز تر ین سفری سہولت ہے،حرمین ریلوے لائن پر پانچ اہم اسٹیشن بنائے گئے ہیں، مکہ مکرمہ سے ہوتے ہوئے یہ ریلوے لائن جدہ، شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور وہاں سے مدینہ منورہ تک جائے گی،حرمین ریل گاڑی کے چلنے سے مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے درمیان سات گھنٹے کی مسافت کم ہو کر 150 منٹ پر آجائے گی، حرمین ریل کی کل 35 بوگیاں ہوں گی اور ایک بوگی میں417 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہو گی۔