اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ میں چینی طیاروں کے شاندار کرتب ۔سی پیک کے دشمنوں کی نیندیں اُڑگئیں

کوئٹہ(نیوزالرٹ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاک،چین اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے حوالے سے ایک مشترکہ ایئرشو منعقد کیا گیا،فضائی مظاہرے کا انعقاد پاک فضائیہ کی جانب سے پی اے ایف بیس سمنگلی پر کیا گیا،ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف 10 طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا،سی پیک کے حوالے سے کوئٹہ میں ائیر شو، پاک چین فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا ،پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان اور چین کی فصائیہ نے مشترکہ ائیر شو منعقد کیا ،وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری ایئرشو کے مہمانِ خصوصی تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، آنے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی، ایئر شو کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے مشکور ہیں،آنے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی،اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سول اور عسکری حکام کے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی۔