اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہر قائد میں رات گئے پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی :کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد ہوئی ہیں۔یس پی اورنگی عابد بلوچ کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان نے انکشا ف کیا ہے کہ وہ شہر میں ہونے والے متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کا کاروبار بھی کرتے ہیں ۔ تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے میں منتقل کردیا ہے ۔