اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دھرتی کا ایک اور سپوت میجر اسحاق جام شہادت نوش کرگیا

راولپنڈی(نیوزالرٹ)دھرتی کا ایک اور سپوت میجر اسحاق دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرگیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں میجر اسحاق شہید ہوگئے،28 سالہ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا ، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا چھوڑا ہے میجر اسحاق کی آبائی علاقے میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے مادرِ وطن کا دفاع کریں گے اور ہر حال میں یہ مقدس فریضہ سرانجام دیں گے۔