اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بلوچی بْسری،ایک ایسی روائتی روٹی جس کا انتظار بلوچ پورا سال کرتے ہیں

بلوچستان کی سر زمین کھانوں کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔مگر بلوچ جونہی سردیا ں آتی ہیں تو اسکی ابتداء باسی بلوچی سوغات خاص جسے ’’بلوچی بُسری کہتے ہیں ،اس سے کرتے ہیں۔ بلوچی بُسری کوتیار کرنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلوچی بُسری بغیر مصالحوں کے آگ پہ روٹی کی طرح تیار کی جاتی ہے۔
بلوچی بُسری کو بنانے میں دس سے بیس منٹ لگ جاتے ہیں۔ اس کی تیاری میں گندم کی روٹی ، دیسی گھی، مکھن اور گڑ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ روٹی کا ایک حصہ تیار کیا جاتا ہے پھر دوسرے حصے میں گڑ ڈالا دیا جاتا ہے اور روٹی کو دونوں طرف سے مکھن لگاکر ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ بلوچی بُسری گرم گرم کھانے میں انتہائی لذیذ ہوتی ہے ۔
اس سوغات کا رواج کس دور سے شروع ہوا ،یہ کوئی نہیں جانتا، نہ ہم نہ ہمارے آبا و اجداد اور نہ گوگل بے چارہ۔ بلوچی بسری صدیوں سے بلوچ خواتیں بناتی چلی آ رہی ہیں۔ بلوچستان میں اکثر علاقوں میں بلوچی بُسری کا ناشتہ لازم و ملزوم سمجھاجاتا ہے۔ کچھ علاقوں میں اس کو میٹھی روٹی کا بھی نام بھی دیا گیا ہے۔ گڑ اور دیسی گھی کے تڑکے سے تیار ہونے والی میٹھی روٹی سردیوں میں جسم کے اندر حرارت پیدا کرکے انسانی جسم کو گرم رکھتی اور منہ کا ذائقہ دوبالا کردیتی ہے۔بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی خواتین بلوچی بسری کو ایک پروفیشنل جاب کے طور پر پکاتی ہیں بلوچی رسم و رواج کے حامل علاقوں میں جہاں خواتین زیادہ تر گھروں میں رہتی ہیں وہاں بلوچی بسری کے ہنر سے آشنا ہونا لازم و ملزوم ہوتا ہے اس ہنر کو اپنانے کے بعد بلوچ خواتین کی شادیاں بھی جلد ہو جاتی ہیں اور شادی کے بعد جو کوئی عورت ماں بنتی ہے تو اس عورت کو ایک ہفتے تک بلوچی بسری کھلائی جاتی ہے بلوچستان کے مردوں کی نسبت بلوچ خواتین زیادہ بلوچی بسری کھاتی ہے جبکہ حال ہی میں موسم کی تبدیلی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کی آمد کے کی لہر سنا دی تو بلوچستان کے گھر گھر میں بلوچی بسری کا خصوصی اہتمام شروع ہو گیا ہے۔