اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چودھری محمدعلی تنویرکاضلع کونسل کی تزئین وآرائش، کیفے ٹیریابنانے کاحکم

گجرات(وقاص احسان)چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے ضلع کونسل ہال کامعائنہ کیا اس موقع پرچیئرمین چوہدری محمد یوسف ساروچک ،پی ایس او ٹوچیئرمین ضلع کونسل شفقات عدالت بھی موجود تھے ہال میں (Presentation)کیلئے لگائے جانیوالے پروجیکٹراور فوٹو کاپی مشین کوچیک ،چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر نے ضلع کونسل ہال کی خوبصورتی اورتزئین وآرائش سمیت نئے میز، کرسیاں، دروازے،کھڑکیاں اورپنکھے لگانے کے احکامات بھی جاری کیےاورچیئرمینوں کیلئے کیفے ٹیریا بنانے کی خوشخبری بھی سنائی، ضلعی چیئرمین چودھری محمدعلی تنویرنے پبلک سیفٹی کمیشن دفتر کی پرانی اورخستہ خال عمارت کو گرا کر نئے سرے کمرے تعمیر کرنے کابھی حکم دیا، اس موقع پر ایکسئین غلام رسول نے ضلع بھر کی سڑکوں کی صفائی کیلئے خریدی جانیوالی مشینری کا معائنہ کروایا اور بریفنگ دی ،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہا ہے کہ ضلع کونسل ہال کو مثالی بنائینگےاور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا ۔