اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شعیب اختر،سہواگ و دیگرکے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے

نئی دہلی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر دیگر اسٹارز کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے۔
الپائن ریزورٹ پر آئندہ برس فروری میں دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، وریندرسہواگ، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، جیک کیلس جیسے کھلاڑی ٹھنڈے ماحول کو اپنے ایکشن سے گرمائیں گے، کھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ یہ میچز 8 اور 9 فروری کو سینٹ مورٹز کی ایک منجمند جھیل پر کھیلے جائیں گے۔اس میں شعیب اختر، وریندرسہواگ، محمد کیف، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، مائیک ہسی، گریم اسمتھ، جیک کیلس، ڈینیئل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلوئٹ، مونٹی پنیسر اور اویس شاہ جیسے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس ایونٹ کو سینٹ مورٹز آئس کرکٹ کا نام دیا گیا اور اس کا اہتمام ایک بھارتی اسپورٹس فرم نے کیا، جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے آئی سی سی سے اجازت لے لی ہے۔گذشتہ روز اس ایونٹ کی رونمائی ہوئی جس میں سہواگ بھی شریک تھے، انھوں نے کہاکہ میں نے برف پر2 میچز کھیلنے کیلیے ہاں کرنے میں دو منٹ بھی نہیں لیے، یہ میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ میچز سرخ گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے، باقی کرکٹ سامان وہی رہے گا تاہم اسپائیکس کے بجائے عام اسپورٹس شوز پہنے جائیں گے، اسٹار پلیئرز کو 40 سے 50 ہزار ڈالرز جبکہ باقی کو 20 سے 30 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کیا جائیگا۔