اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئین کو اس کی اصل شکل میں رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے،ادارے شخصیات سے اہم اور ملک اداروں سے اہم ہے۔: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئین کو اس کی روح کے مطابق سر بلند رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن اداروں کی تضحیک سے روکتا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئین کی منتخب شقیں اپنے فائدے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئیں۔ کوئی شخصیت اداروں سے اہم نہیں اور کوئی ادارہ ریاست سے بڑا نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان نہ کسی قسم کا تصادم کر رہی ہیں اور نہ چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے امن اور استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ پچھلے 3 ،4 سال زیادہ توجہ فاٹا پر رہی جس کا بلوچستان میں شر پسندوں نے فائدہ اٹھایا۔ اب ہمارا فوکس بلوچستان ہو گا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں دھرنے کا مسئلہ افہام تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ فوج کو طلب کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ اگر حکومت بلائے گی تو آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کر مشورہ کریں گے۔