اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہید میجر اسحاق کا جسد خاکی سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچا دیا گیا،نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

لاہور: قوم کی خاطرقربان ہونے والے میجر اسحاق کا جسد خاکی انکی رہائش گاہ پہنچ گیا، نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
28 سالہ میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کی بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔ میجر اسحاق کا تعلق 118 لانگ کورس سے تھا اور انہوں نے اکتوبر 2008 میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر اسحاق نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیاتھا۔ میجر اسحاق کا جسد خاکی کو گزشتہ دوپہر لاہور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے آج صبح میت انکے گھر واپڈا ٹاون میں پہنچائی گئی۔ ان کی رہائش گاہ پر تعزیرت کیلئے عزیز و اقارب اور دیگر افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کے ماموں اور بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر اسحاق مادی خواہشات سے بے پروا اور بلند مقصد رکھنے والے انسان تھے۔ میجر اسحاق کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جس کے بعد میجر اسحاق کو مکمل اعزازو اکرام کے ساتھ کیولری گراونڈ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔