اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بتایاجائےدھرنےکے پیچھے کون ہے،دھرنے کا فائدہ کس کو ہورہا ہے، جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نےفیض آباددھرنےپر حکومتی رپورٹ مایوس کن قرار دیدی، جسٹس قاضی فائز نے کہا بتایاجائےدھرنے کے پیچھے کون ہے، دھرنے کا فائدہ کس کو ہورہا ہے، سپلائی لائن کیوں نہیں کاٹی جارہی۔ دھرنےوالوں کوغیرملکی فنڈنگ توحاصل نہیں۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں دھرنے کے خلاف ازخودنوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی، جسٹس قاضی فائز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈنڈااٹھاکراحتجاج،اسلامی تعلیمات میں کہاں لکھاہے، دین اسلام تو امن کا درس دیتا ہے ، کیا اسلامی تعلیمات پرعمل مسلمانوں کافرض نہیں، دھرنے میں استعمال ہونیوالی زبان کیایہ اسلام ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آرہا معاشرہ کیسے چلے گا، اتنی کوریج کیوں دی جارہی ہے، پیمرا کہاں ہے، کیا اسلامی تعلیمات میں 2 رائے ہوسکتی ہیں، اسلام میں گفتگوکاآغازالاسلام علیکم سےہوتاہے، ہم جن اداروں پرپیسہ لگارہےہیں ان کاکیا کردار ہے، مغرب کا پروپیگنڈا ہےکہ اسلام تلوار سے پھیلا۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریماکس میں کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا خرچہ کون بھررہا ہے، قانون کےرکھوالے پرتشددکیا گیا کیونکہ اس نےوردی پہنی تھی، اسلامی تعلیمات میں جبر کا ذکر نہیں ، ڈنڈے کےزورپراچھی بات بھی بری لگتی ہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تصادم کاخطرہ ہے اس لئے حکومت احتیاط کررہی ہے، مذاکرات کا عمل جاری ہے، ہم تشدد روکنے کی کوشش کررہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ دھرنےوالوں کی سپلائی لائن کیوں نہیں کاٹی جارہی، دھرنے والوں کوچائے کون دے رہا ہے، پیشگی اطلاع کے باوجودپنجاب حکومت نے کارروائی نے کی۔اٹارنی جنرل نے جب یہ کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم دھرنے والوں کو بھیجا، تو عدالت نے کہا کیا مطلب فیصلہ اب دھرنے والےکریں گے، کیا پنجاب حکومت یرغمال بن چکی ہے۔جسٹس فائز عیسیٰ نے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہی حال رہاتو آئندہ فیصلےعدالتوں کے بجائے سڑکوں پرہوں گے۔اعلی عدالت نے دھرنے کےاخراجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے بتایاجائےدھرنےکےپیچھے کون ہے،دھرنے کا فائدہ کس کو ہورہا ہے، دھرنے میں کوئی غیر ملکی تو شامل نہیں، دھرنے پراخراجات کیا آئے اور اب تک کتنا خرچہ ہوا، کون کیا کررہاہےہے عدالت کو بتایا جائے، ٹیکس دینے والے عوام کواخراجات کاعلم ہوناچاہئے۔جسٹس قاضی فائز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دھرنے میں نامناسب زبان استعمال ہورہی ہے، ختم نبوت کی بات کرنیوالے خود دین الٰہی پرعمل نہیں کررہے، ایک بچےکی موت ہوئی تو دھرنےوالوں کوتوبہ کرلینی چاہئے تھی۔سپریم کورٹ کا استفسار کیا کہ حکومت معاملے پر خاموش ہے، دھرنا ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کررہے ہیں ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹھوس اقدامات کرنے والے ہیں آپ کو چیمبرمیں بتاسکتاہوں، جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ چیمبرمیں نہ بتائیں سربمہر لفافے میں تفصیلات بتادیں ہوسکتا ہے معاملے کو پبلک کرنے سے اس کااثرزائل ہو۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج ہی آپ کوسربمہرلفافےمیں تفصیلات فراہم کردوں گا، جس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ آپ کی رپورٹ ماضی کےاقدامات سےمتعلق ہیں، مستقبل کے لیے آپ نے کچھ نہیں کیا۔عدالت میں اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم مستقبل کے لیے بھی عملی اقدامات کررہے ہیں، آپ کو یہاں بیٹھ کرنظرنہیں آسکتے، کچھ اقدامات خفیہ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے دھرنے والوں کی تعدادبڑھ نہیں رہی، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں الگ ہیں۔جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ دھرنے پر اخراجات کی تحقیقات آپ نےکیوں نہیں کی، یہ اخراجات کون ادا کرے گا قومی خزانہ توعوام کاہے، یہ اخراجات دھرنےوالوں سے ہی وصول کرنےچاہئیں، کیا آپ نے کوئی اقدامات اٹھائے۔اٹارنی جنرل نے جواب میں کہا کہ ابھی تک نہیں مگر یہ پوائنٹ نوٹ کرلیاہے۔سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی رپورٹ مایوس کن قرار دیدی اور کہا کہ کون لوگ ہیں،کہاں کام کرتے ہیں ،بینک اکاؤنٹس کہاں ہیں، اکاؤنٹ منجمد کیوں نہیں ، دھرنےوالوں کے 4نام بتادیئےیہ توسب کوعلم ہے، عدالت کوبتایاجائےدھرنےکےپیچھے کون ہے، دھرنا کا فائدہ کس کو ہورہا ہے، آپ حق پر ہیں تو معذرت خوانہ اندازاختیارنہ کریں۔جسٹس قاضی فائز نے مزید اپنے ریمارکس میں کہا کہ دھرنے میں کوئی غیر ملکی تو شامل نہیں، دھرنےوالوں کوغیرملکی فنڈنگ توحاصل نہیں، تصدیق کریں دھرنےکافائدہ کس کوہورہاہے، دعا کرتے ہیں اللہ سب کوہدایت دے، کئی مسلم ممالک میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔بعد ازاں فیض آباددھرناازخودنوٹس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد میں دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے، آئی جی اسلام آباد،آئی جی پنجاب اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمار کس دیئے کہ دھرناآرٹیکل 14، 15 اور19 کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد میں دھرنے کا سولہواں روز ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود حکومت دھرنے والوں کو نہ ہٹا سکی، مذاکرات کےکئی دور ناکام ہوئے جبکہ علما و مشائخ کا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔دھرنے کے شرکاء وزیر قانون کےاستعفٰی سے کم پر تیارنہیں جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بنا ثبوت کے وزیر سے استعفٰی نہیں لے سکتے۔گذشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نے وزرات داخلہ کوایک بارپھر دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کی تھی، جس پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے اڑتالیس گھنٹے کا وقت لیاتھا۔