کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

کھاریاں(علی اکبرسے) ڈی پی او گجرات جہانزیب نذیر خان کی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 8کس منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے 4.156کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
1۔ تھانہ صدر گجرات پولیس نے دوران گشت ملزم ٖظفر اقبال سکنہ حافظ آباد سے 1086گرام چرس برآمد کرکےامتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
2۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم طارق نسیم سکنہ جلیل پور سے 560گرام چرس برآمد کرکے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
3۔ تھانہ کنجاہ پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزمان 1۔یاسین سکنہ خوجیانوالی سے 240گرام چرس 2۔ملزم عدنان نذیر سکنہ منگووال سے 250گرام چرس 3۔ملزم عمران عباس سکنہ منگووال سے 110گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
4۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دوران گشت ملزمان 1۔مراتب علی شاہ سکنہ قاضیاں امام شاہ سے 1120گرام چرس برآمد کرکے 9-Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا اور 2۔ملزم ماجد فرحان سکنہ محلہ چراغ پور ہ سے 300گرام چرس برآمد کرکے 9-Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
5۔ تھانہ رحمانیہ پولیس نے ملزم یاسر ندیم سکنہ عادووال سے 280گرام چرس جبکہ ملزم شبیر حسین سکنہ محلہ شاہ حسین گجرات سے 210گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے 9-Bکے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔