اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اوراپنے مفاد کی سیاست کی،بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور مفاد کی سیاست کی، جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی سابق وزیراعظم اِس کا حصہ بنے، جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں امریکا اوربھارت کے بجائے پاکستان کے لیےسوچناچاہیے اور اس کے لئے ہم عمران خان ، نوازشریف سمیت سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نوازشریف بھی جمہوریت کی قدرکریں گے۔