اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج، کئی گرفتار

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسندھ اسمبلی کےباہراساتذہ نے احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور 3 خواتین اساتذہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج شروع ہونے کے بعد مظاہرین اور اہلکاروں کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد افسران نے واٹرکینن طلب کی۔خواتین اساتذہ کی گرفتاری کے بعد دیگر اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سندھ حکومت جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔میڈیا کے مطابق اساتذہ کا دھرنا گزشتہ 7 گھنٹوں سے جاری تھا، اس دوران سیکریٹری تعلیم نے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے ایک وفد بھی بھیجا تاہم انہوں نے انکار کردیا اور سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے لگے۔ ’اساتذہ کی بھرتیاں سابق صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کے دورکی گئی تھیں تاہم اُن کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی تھی‘۔صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب کا کہنا ہے کہ ’ان تمام افراد کی بھرتیاں غیر قانونی طور پر کی گئیں ہیں اس لیے ان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی واجبات ادا کیے جائیں گے‘۔