اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فیض آباد دھرنا ،سپریم کورٹ نے خفیہ اداروں کی رپورٹس پر مایوسی اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کردیا

سلام آباد (نیوز الرٹ )سپریم کورٹ نے فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے انتظامیہ کو معاملہ حل کر کے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دھرنے کے حوالے سے آئی بی اور آئی ایس آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پربھی عدالت اعظمیٰ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالمی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اشترااوصاف نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی جانب سے دھرنے سے متعلق رپورٹس جمع کرائیں جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن پھر بھی حکومت پنجاب نے اقدامات نہیں اٹھا ئے ۔جس پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ،ریاست کے اداروںکا کردار کدھر ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ دھرنے والوں کو چائے،کھانا اور موبائل سگنل کہاں سے آ رہے ہیں ،گولیاں نہ برسائی جائیں لیکن دھرنے والوں کی سہو لیات بند کردی جائیں ۔عدالت نے پوچھا کہ 17دنوں سے دھرنے والوں کے کھانے پینے کا بندو بست ہو رہا ہے جبکہ قریب کوئی ہوٹل بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں جس زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے ،اس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں ۔