اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑی کاروائیاں،ایس ایچ او واربرٹن کی پریس کانفرنس

واربرٹن(عثمان سندرانہ) ایس ایچ او تھانہ تھانہ واربرٹن جاوید قریشی نے کہا کہ شہر میں جرائم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے علاقے سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ اور امن دشمن عناصر کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا ہے ۔میڈیا کے نمائندوں سے تعارفی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا ہے شہر میں پیدل اور موبائل گشتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے عوام کی جان ومال کی تحفظ نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہمارا فرض بھی ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے تاکہ شہر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر پیدا نہ ہوسکے عوام کی ہر قسم کی جائز شکایات کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔ایس ایچ او جاوید قریشی نے بتایا کہ دن رات علاقہ میں ازخود گشت کررہا ہوں، اپنی تعیناتی کے دوران قتل،اقدام قتل،ڈکیتی میں مطلوب ملزمان کوگرفتار کیا، اپنے افسران کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے امن وامان کی پوزیشن بہتر کرنے میں ہرممکن مددکررہا ہوں۔