اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پشاور: حیات آباد فیز ٹو میں دھماکا، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز ٹو دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب سڑک کنارے زورداردھماکاہوگیا۔ دھماکے میں اعلیٰ پولیس آفیسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہےجس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرجائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔