اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,110FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دھرنے والوں کو رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کا حکم، عملدرآمد نہ کرنے پر آپریشن کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کر دیں ورنہ ایکشن ہوگا اور اس کی تمام ذمہ داری دھرنا قائدین اور شرکا پر ہو گی۔
اسلام آبد: (سید کلیم شاہ ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو تین روز میں فیض آباد میں دھرنا ختم کرانے کی ایک اور ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کوشوکا زنوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ کا حکم ملتے ہی ضلعی انتظامیہ میں حرکت میں آتے ہوئے دھرنا قائدین کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے انھیں آج رات 12 بجے تک فیض آباد کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری آخری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی تین وارننگ نوٹسز جاری ہو چکے ہیں لیکن دھرنے کے شرکا گزشتہ دو ہفتے سے غیر قانونی طور پر فیض آباد بیٹھے ہیں اور مسلسل قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وارننگ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ جلسے جلوس کیلئے مختص ہے۔ اگر آج ہفتے کی رات 12 بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو ایکشن ہو گا۔ وارننگ آپریشن کی صورت میں تمام تر ذمہ داری دھرنے کے قائدین اور شرکا پر ہو گی۔