اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عقیدہء ختمِ نبوتؐ کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداداسمبلی میں منظور

لاہور(نیوزالرٹ)پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ءختمِ نبوتؐ کو نصاب کا حصہ بنانے سے متعلق متفقہ قراردار منظور کرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق قرار داد اد مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں حکومتی رکن صوبائی اسمبلی محمد وحید گل نے پڑھی، قرار داد میں کہا گیا کہ ہم مسلمان اللہ رب العالمین کو وحدہ لا شریک اور محمد رسولؐ کے آخری نبی ہونے پر ایمان رکھتے ہیں اور ختم نبوتؐکا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اسکا دفاع ہمارا ایمانی فریضہ ہے اور آئینِ پاکستان نے بھی اس کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے اس لئے نسلِ نو کو عقیدہء ختمِ نبوتؐ کی ضرورت و اہمیت کے عنوان سے با خبر رکھنے کے لئے مسلمان طلباء و طالبات کے لئے لازمی مضمون قرار دیا جانا لازم ہے ،لہٰذاا صوبائی اسمبلی کا یہ نمائندہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ عقیدہء ختمِ نبوتؐ کے عنوان سے نصاب تعلیم میں مضمون شامل کیا جائےقرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔