اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مصر کی جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ کے بعد85افراد جاں بحق

عریش(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ کے بعد85افراد جاں بحق، داعش اہلکاروں نے ریسکیو حکام کو بھی مسجد تک پہنچنے سے روک دیا، کئی زخمی امداد کے انتظار میں مسجد کے فرش پر تڑپتے رہے،خبر رساں ” اے پی “ کے مطابق مصری صوبے سینا کی مسجد الروضہ میں نمازیوں پر کئے جانے والے بم حملوں اور فائرنگ کے دوران داعش کا ایک اور شرمناک کردار سامنے آگیا ہے، داعش کے دہشت گرد چار گاڑیوں پر سوار ہو کر آئے ، مسجد کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا اور نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، دہشت گردوں نے حملے کے بعد اپنی گاڑیاں مسجد سے ایک کلومیٹر دور سڑک پر لے کر کھڑی کر دیں اور ان میں آگ لگا دی جس کے باعث سڑک کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی، داعش کے دہشت گردوں کے اس اقدام کے بعد زخمیوں کو بچانے والی ایمبولینسز اور ریسیکو عملے کو مسجد تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑا، دہشت گرد گاڑیوں کو آگ لگانے کے بعد اپنے طے شدہ راستوں سے پیدل ہی فرار ہوگئے،واضح رہے کہ مصر کے صوبہ سینا کے شہر عریش کے قریب بر العبید میں جامع مسجد الروضہ پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد 155نمازی شہید جبکہ150سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی، حملے کے بعد مصری صدر السیسی نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔