اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نواز شریف کا نظریہ کرپشن ،نوازاور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آنا بدقسمتی ہے:عمران خان

حافظ آباد(زین امتیاز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےحافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے کہا کہ نظریہ،نظریہ کرپشن ہے ہماری بد قسمتی ہے کہ یہاں نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کوسب پتاہے کہ نوازشریف کے پیسے کدھر پڑے ہیں،خاقان عباسی میں اتنی جرات نہیں کہ اسحاق ڈار کو نکالیں،ایک ہفتے میں خواجہ آصف سے متعلق اور چیزیں بھی نکال کر دکھائیں گےانہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کی بڑی وجہ کرپشن ہے ،وزیر اعظم جب کرپشن کرے تو اوپر سے لےکر نیچے تک نظام کرپٹ ہو جاتا ہے،نواز شریف اس لئے کر پشن کو نہیں روکے گا کیونکہ وہ خود نوکری کر رہا ہے،جب وزیرچوری کرتے ہیں تو وہ نیچے والے افسران کو نہیں روک سکتے،عمران خان کاکہناتھاکہ جب ڈالر کی کمی ہوتی ہے ہم آئی ایم ایف سے قرض لیتے ہیںجب قرض لیاجاتا ہے تو ٹیکسوں میں اضافہ ہوتا ہے،قرضوں کی قسطیں واپس کرنے پر عوام پر ٹیکس لگائے جاتے ہیںسالانہ 40 ہزار ارب روپے کرپشن سے چوری ہوتے ہیں ، ایک ہزار ارب روپے چوری ہوکر باہر چلے جاتے ہیں یہ منی لانڈرنگ ہے،پیسا باہر چلا جاتا ہے ، یہاں بےروزگاری بڑھ جاتی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا مطلب اقتدار میں آکر پیسا بنانا ہے، اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے،نواز شریف کے خاندان کی ایک فیکٹری تھی،اقتدارمیں آنے کے بعدنواز شریف کی 30فیکٹریاں ہو گئیں،اقتدار میں آ کر پیسا بنانا بہت آسان ہوتا ہے،مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں رہ کر ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے،عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بےروزگاری ہے،جہاں جاو وہاں نوجوان نوکریاں ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔