اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کوئٹہ ۔زور دار دھماکہ،4افراد جاں بحق ،19زخمی

کوئٹہ(نیوزالرٹ)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور 19افراد زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے بس اڈے پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے ۔ادھر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ خود کش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں بھی مل گئی ہیں ۔