اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کھادڈیلرسےلاکھوں روپے چھین کر ڈاکو گولیاں مارگئے

پنڈی بھٹیاں(زین امتیاز) لاہور روڈپر تھانہ سُکھیکی کے علاقے میں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کاشکارہوکررہ گئے، تھانہ سُکھیکی کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، موٹر سائیکل سوار3مسلح ڈاکوؤں نے کھاد ڈیلر کی گاڑی سے لاکھوں  روپے لوٹ لیے مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگیاجبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نیوز الرٹ نے نے ڈکیتی وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوکس طرح دیدہ دلیری سے لوٹ مارکرکے چلے گئے جیسے انہیں پکایقین تھا کہ پولیس نہیں آئی گی،تاجروں نے شدید عدم تحفظ کااظہارکرتے ہوئے آرپی اواورآئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔