اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سنگدل ماں نےاپنے 3بچے ذبحہ کردیئے

پنڈی بھٹیاں(زین امتیاز) تھانہ سکھیکی کے گاؤں بھون کلاں میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات ،سنگدل بیوی نے شوہرسے جھگڑےکے بعداپنے 3بچوں کوتیزدھارآلے سے ذبحہ کرکے نعشیں نہرمیں گرادیں، ملزمہ کے شوہرعابدحسین کے مطابق اسکی بیوی زرینہ 30نومبرکو 5سالہ زارا، 4سالہ فیضان اور2سالہ احمدرضاکوسکول چھوڑنے گئی تھی مگرواپس نہ آئی اگلے دن معلوم ہواکہ زرینہ آرایچ سی سکھیکی منڈی میں اپنانام ثوبیہ بتاکرزخمی حالت میں زیرِ علاج ہے، جس نے پوچھنے پربتایاکہ بچوں کونہرمیں گرادیاتھا جوڈوب گئے، پولیس تھانہ سکھیکی نے ملزمہ کوحراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اورجائے وقوعہ سے تیزدھارآلہء قتل، بچوں کے خون آلودکپڑے اورجوتےبھی برآمدکرلئے، ریسکیو1122کا عملہ بچوں کی نعشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

سنگدل ماں نے 3 بچوں کو ذبح کر کے نہر میں پھینک دیا ، آلہ قتل …

سنگد ل ماں نے 3 بچوں کو ذبح کر کے نہر میں پھینک دیا ، آلہ قتل برآمد، وجہ کیا تھی جانئے اور سبق حاصل کریں اس رپورٹ میںhttp://www.newsalert.com.pk/?p=111752

Posted by News Alert on Samstag, 2. Dezember 2017