اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام۔11دہشت گردگرفتار

ڈیرہ بگٹی(نیوزالرٹ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پرکارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 11 دہشتگردوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور سکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیںاورسرچ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے 11 دہشتگردوںگرفتارکر لیا ، ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) سے ہے جن کو سنی شوران سے حراست میں لیاگیا،گرفتار دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہواجبکہ قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران برآمدآئی ای ڈیزناکارہ بنادی گئیں،ڈیرہ بگٹی الیاس نلاسے سرچ آپریشن میں بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔