اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہمارا مستقبل تابناک اور نوجوان نسل چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا ہے کہ قوم کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا مستقبل تابناک اور نوجوان نسل چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچی نوجوان بھی ملک کے دیگر نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہے۔ ہمارا مستقبل تابناک اور نوجوان نسل چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی، مواقع اور چیلنجز سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کیا۔آرمی چیف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ مستقبل کا بلوچستان قومی ترقی کا علمبردار ہو گا۔ اس وقت فوج اور ایف سی کے زیرِ انتظام سکولوں اور کیڈٹ کالجز میں تقریباً 25 ہزار بلوچ طالبعلم معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاک فوج میں بھی 20 ہزار بلوچ کیڈٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان بلوچ کیڈٹس میں 600 افسران بھی شامل ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد صرف پاک فوج تک محدود ہے۔ دیگر فورسز کو شامل کیا جائے تو بلوچ کیڈٹس کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت اور جمہوریت سے زیادہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں۔ قوم کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اخلاقی بلندی پر یقین رکھتا ہوں۔