اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,437FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

موٹاپے کے شکارافرادکیلئے خوشخبری

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے سے نجات حاصل کرنا اور مضبوط پٹھے دار جسم بنانا کوئی آسان کام نہیں، اسکے لیے ڈائٹنگ اور جم جا کرکٹھن ورزش کی مشقت جھیلنی پڑتی ہے لیکن اب امریکی سائنسدان ایک ایسی گولی ایجاد کر چکے ہیں جس کے بعد مذکورہ مقاصد کے لیے نہ تو خوراک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہو گی اور نہ ہی کسی طرح کی ورزش کی، بس گولی کھاتے جائیے اور آپ کی باڈی فلمی ہیروز کی طرح سکس پیک اور مسکولر بنتی جائے گی، میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن ایجاد امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سالک انسٹیٹیوٹ فار بائیولوجیکل سائنسز کے سائنسدانوں نے کی ہے،سائنسدانوں کی اس ٹیم کی قیادت پروفیسر رون ایونز کر رہے تھے نیویارکر میگزین میں رواں ہفتے ان کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے انہوں نے اس گولی کا نام ’جی ڈبلیو50156‘ رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ ”یہ گولی انسانی جسم میں چربی پگھلنے کے عمل کو کئی گنا تیز کر دے گی اور دل کو تقویت دے گی اس کے علاوہ یہ ہمارے پٹھوں کو مضبوط کرکے ہمارے جسم کو مسکولر بنائے گی اور خون میں شوگر کے لیول کو بہتر بنا کر ہمیں ذیابیطس و دیگر امراض سے بچائے گی“۔