اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بڑی حکومتی شخصیت پر حملہ، 2 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ(نیوزالرٹ)گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکا بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹس اور ہتھیار برآمد کر لیے، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے گورنر بلوچستان کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی سے نا کام بنا دیا انہوں نے کہا گرفتار دہشتگردوں حامد بشیر اور منور احمد کا تعلق شجاع خانزادہ کو شہید کرنے والے گروپ سے ہے، دونوں دہشت گردوں کو گلستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ان کا کہنا تھا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جس میں منور احمد نے سہولت کاری کا کردار ادا کرنا تھا،سرفراز بگٹی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود پرآمد ہوا ہے جس میں 2 خود کش جیکٹس، 16 راکٹ لانچر، 80 باردوی سرنگیں، سینکڑوں کارتوس شامل ہیں انہوں نے کہا چرچ پر حملہ کرنے والوں تک بھی پہنچیں گے، پولیس فورسز کو بلٹ پروف گاڑیاں مہیا کر رہے ہیں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ وی آئی پی شخصیات اور سیاست دانوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں۔