اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسلمانوں کی طلاق قانونی/غیرقانونی ۔ یورپی عدالت کااہم ترین فیصلہ

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ کی سب سے بڑی عدالت نے شامی نژاد ایک شخص کو جس نے اپنی بیوی کو شرعی عدالت کے ذریعے طلاق دی تھی حکم دیا ہے کہ ان کی طلاق کی جرمنی میں جہاں وہ اب رہتے ہیں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہےمیڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملے میں یورپی عدالت انصاف کا یہ پہلا فیصلہ ہےیورپی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو ریاستی عدالتوں سے باہر دی گئی طلاق کو تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں ہےمذکورہ جوڑے نے 1999 ءمیں شام کے شہر حمص میں شادی کی تھی بعد میں وہ جرمنی چلے گئے دونوں شام اور جرمنی کی دوہری شہریت رکھتے ہیں،2013 ءمیں شوہر نے شام کی ایک عدالت میں اپنے نمائندے کے ذریعے طلاق بھجوا دی تھی، یورپی عدالتِ انصاف نے اسے ‘نجی طلاق قرار دیا،بیوی نے اس تحریری طلاق کو تسلیم کر لیا تھا مگر جب شوہر نے جرمنی میں طلاق کے اندراج کی درخواست دی تو بیوی نے اسے چیلنج کر دیاجرمن عدالت نے یہ معاملہ غور کے لیے یورپی عدالتِ انصاف کو بھیج دیا تاکہ وہ یورپی اتحاد کے قوانین کی روشنی میں اس کا جائزہ لے،یورپی عدالت نے قرار دیا کہ کسی دوسرے ملک میں دی گئی طلاق کو خود بخود یورپ میں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہو جاتی،عدالت کے مطابق کسی شرعی عدالت میں یکطرفہ طور پر دی گئی طلاق یورپی ضوابط سے مطابقت نہیں رکھتی لہٰذا یہ مقدمہ جرمنی میں ملکی قوانین کے مطابق نمٹایا جائے،اس معاملے کا فیصلہ اب میونخ کی مقامی عدالت میں کیا جائے گا،کئی مسلم سکالر ایک ہی وقت میں تین طلاقوں کو ایک ہی قرار دیتے ہیں اور طلاق کے بارے میں قرآن میں دئیے ہوئے طریقے کو اپنانے پر زور دیتے ہیں عدالتِ انصاف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو ریاستی عدالتوں سے باہر دی گئی طلاق کو تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔