اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پیرسیالوی نے ڈیڈلائن دےدی

گوجرانوالہ(نیوزالرٹ)پیرخواجہ حمید الدین سیالوی نےگوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اگر ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مجھے جان دینی پڑی تو میں اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا،پیر حمید الدین سیالوی نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ وعدہ کرو کہ آئندہ کبھی نون لیگ کو ووٹ نہیں دو گے انہوں نے مریدین سے یہ بھی کہا کہ وعدہ کریں کہ کبھی جھکیں گے نہیں،پیر حمید الدین سیالوی نے نون لیگ کے قائدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے انکا کہنا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر کوئی آنچ آئی تو سب سے پہلے گولی کھاؤں گا انہوں نے وعدہ خلافی بھی کی ہے اور غداری بھی کی ہے اب ہم مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دیں گے31 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود استعفیٰ دیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے میرے ساتھ رانا ثناء اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا تھا مگر ان کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا، حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ اس جلسے کو مؤخر کر دیں، میں نے حمزہ شہباز سے کہا کہ ہمارا جلسہ روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ نبی کریمؐ کی ذات پر قربان ہونے کو تیار ہوں،ان کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام متحد ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جمعیت علمائے پاکستان قائم ہے اور رہے گی۔