اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,437FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حالیہ صورتحال میں جاوید چوہدری کا دلچسپ تجزیہ

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور امریکی پالیسیوں پر جاوید چوہدری نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیس کروڑ لوگ مسلسل چھ ماہ سے امریکا سے بے عزتی کرا رہے ہیں‘ صدر ٹرمپ کی کل کی سٹیٹ منٹ کوکافی وقت گزرچکاہے‘ چین نے ہماری حمایت میں سرکاری بیان جاری کر دیا لیکن ہم ابھی تک ٹرمپ کے جواب کیلئے مناسب الفاظ تلاش کر رہے ہیں‘ پاکستان نے ابھی تک امریکا کو (کھل) کر جواب نہیں دیا‘ کیوں؟ اس کیوں کا صرف ایک سطری جواب ہے آپ جب کسی ملک سے امداد لیتے ہیں تو پھر آپ ذہنی طور پر بے عزتی کیلئے تیار ہو جاتے ہیں اور ہم بے عزتی کیلئے تیار تھے چنانچہ ہم آج بھی احتیاط سے کام لے رہے ہیں‘ ہمیں آج یہ سمجھنا ہوگا امریکا اور پاکستان کے تعلقات صرف ایک لفظ پر قائم ہیں اور وہ لفظ ہے ۔۔امداد‘ امریکا ہم سے جب بھی ناراض ہوتا ہے یہ سب سے پہلے ہماری ۔۔امداد بند کرتا ہے اور ہم رو دھو کر یہ ۔۔امداد (دوبارہ) چالو کر لیتے ہیں اور ہم ۔۔اسے سفارت کاری کہتے ہیں‘ ہم اگر اس فلسطینی بچی کی طرح عزت کے ساتھ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں امریکی ۔۔امداد کو لات مارنی ہو گی‘ ہمیں آج اعلان کرنا ہوگا ہم بھوکے مر جائیں گے ۔۔لیکن امریکا کے سامنے ہمارا ہاتھ نہیں پھیلے گا‘ یقین کیجئے ہمیں ۔۔اس کے بعد کسی ٹویٹ کے جواب کیلئے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلانا پڑے گا۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں۔ ۔۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت لے لی ،کیا واقعی عمران خان کے ساتھ خصوصی رعایت کی جا رہی ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔