اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کےجسٹس کےصاحبزادے پر ’ قاتلانہ‘ حملہ

کراچی(نیوزالرٹ)کورنگی کے علاقے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواکراچی میں کورنگی کے علاقےویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے بتایا کہ مشکوک گاڑی میں موجود افراد نے جسٹس گلزار کے صاحبزادے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم گارڈز کی جوابی فائرنگ سےملزمان فرار ہوگئےایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جسٹس گلزار کے صاحبزادے کی گاڑی پر بھی گولی نہیں لگی،دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ سعد گلزار آفس جارہے تھے کہ تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد ویٹا چورنگی پر موجود تھے، جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز نے مسلح افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔