اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شہباز شریف نے زینب کے والد کا مائیک کیوں بند کیا۔۔ وجہ بتا دی

سات سالہ معصوم بچی زینب کے والد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بولنے کا خاص موقع نہیں دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا مگر اس سے قبل کے میں مطالبہ کرتا سب اٹھ کھڑے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تو ابھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ٹیم کا ابھی شکریہ ہی ادا کیا تھا اور اس کے بعد میںنے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا مگر مجھے مزید بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اس سلسلے میں پہلے بھی بات کی تھی مگر پریس کانفرنس میں مجھے بات ہی نہیں کرنے دی گئی، وہ اٹھ گئے اور مجھے بھی ساتھ ہی اٹھا دیا گیا، ننھی زینب کے والد نے کہاکہ میرا یہ مطالبہ ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے اور متعلقہ اداروں سے بھی کہتا ہوں کہ جو آئینی ترمیم اس کے لیے درکار ہیں، انہیں فوری طور پر کرکے اس ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ لوگوں کے لیے یہ عبرت کانشان بن جائے۔ سات سالہ معصوم بچی زینب کے والد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بولنے کا خاص موقع نہیں دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا مگر اس سے قبل کے میں مطالبہ کرتا سب اٹھ کھڑے ہوئے۔