اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ ایئرپورٹ پرترکی سے آنیوالے نوجوان قابوآگئے

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابرڈھلو)ترکی سےڈی پورٹ ہونےوالےدس پاکستانیوں کوسیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایف آئی اے ٹیم نے گرفتار کرکے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا،فلائٹ نمبر جی 9551پر ڈی پورٹ ہوکرسیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والے دس مسافروں میں یوسف گجرات، محمدعلی ،مشتاق کنجاہ،احسن اورقمرعباس منڈی بہاؤالدین،علی رضا ،ریاض مشتاق پنڈی بھٹیاں،سہیل اصغر کراچی، محمد زاہد فتح گڑھ اورانضمام الحق نوشہرہ ورکاں کےرہائشی نوجوان شامل ہیں، گرفتارملزمان جعلی کاغذات اور ویزوں پر ترکی گئے اور یونان جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے تھے جنہیں ترکی حکومت نے ڈی پورٹ کیا اور انہیں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے۔