اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی

نیوزی لینڈ کے شہرماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بنا سکی۔عمدہ کارکردگی پر پاکستان کے شاداب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد عامر نے حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 جب کہ محمد عامر، رومان رئیس، عامر یامین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 30 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 66 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فخرزمان نے 46 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور مجموعی اسکور کو 106 رنز تک پہنچایا۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان سرفراز احمد نے 29 ، حارث سہیل 20 اور عمر امین نے 21 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے مچل اسینٹنر اور ایش ساؤتھی نے 2، 2 جب کہ بولٹ اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان کین ولیمسن تھے جو کہ 9 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، 84 کے مجموعی اسکور پر کچن شاداب خان کا شکار ہوئے ، میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز گپٹل نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے تاہم وہ بھی 87 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر بلے بازوں میں روس ٹیلر 25 اور بروس 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اسینٹنر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔