اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

احاطہ عدالت میں پولیس اہلکارسمیت 2افرادقتل

لاہور(نیوزالرٹ)لاہورکی سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو شخص جاں بحق ہو گئے،میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت میں ایک کیس زیر سماعت تھااس دوران مخالفین کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی،ایک حملہ آور کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم امجد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار آصف کو بھی گولی لگی اور وہ بھی جاں بحق ہو گیا،بتا یا جا رہا ہے کہ پولیس نے سیشن عدالت کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کردئیے ہیں اور حملہ آور اس وقت احاطہ عدالت میں ہی موجود ہے جس کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری سیشن عدالت میں پہنچ گئی ہے۔