اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن: ڈکیتی کی لرزاں خیز وارداتیں، ڈاکوںلاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے

واربرٹن(نیوزالرٹ) واربرٹن میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے محروم کردیے گئے۔ شام 6بجے کے قریب دو مسلح ڈاکو واربرٹن طور موبائل شاپ سے 1لاکھ روپے کی نقدی رقم اور موبائل فونزچھین کر موٹرسائیکل 125پر فرار ہو گئے۔دکاندار رواہا نے بتایا کہ وہ شاپ بند کر رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکو دکان میں آئے اور دن بھر کی سیل جو کہ تقریباً1لاکھ روپے تھی لیکر رفو چکر ہو گئے۔وقوعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے۔دوسری جانب واربرٹن میں ڈکیتی کی دوسری واردات میں ڈاکو دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی رقم قیمتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ اخوت فاؤنڈیشن کے دفتر سے ڈاکو دن 12بجے کے قریب اسلحہ کی نوک پر ملازمین سے تقریباً8ہزار روپے کی نقدی رقم ،قیمتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین کررفو چکر ہو گئے۔