اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی تازہ ترین خبریں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

کرپٹ حکمران مزید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ، چوہدری نوشیر مان
ودھراں(عثمان سندرانہ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری اور امیدوار پی پی 173 چوہدری نوشیر مان نے کہا کہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں علی ترین کی کامیابی یقینی ہے ۔ لودھراں شہر تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے رفاحی کاموں کی وجہ سے لودھراں کے عوام علی ترین کی کامیابی کیلئے سرگرم ہیں ۔لودھراں کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کے اثرات الیکشن 2018ء کے ہر پولنگ اسٹیشن تک پہنچیں گے۔وہ آج لودھراں میں علی خان ترین اور دیگر سینئر رہنماؤں۔ کیساتھ کمپین کر رہے تھے۔لودھراں شہر سے نیوز الرٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران جلسوں کے ذریعے عوا م کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ان کی لوٹ مار سے بچہ بچہ آگاہ ہے ۔تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پا کستان کو فلا حی ریاست بنانے کا ایجنڈا رکھتی ہے۔
خاتون نے گھریلو ناچاقی پر تیزاب پی لیا
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں چک نمبر 13گ ب کی رہائشی رخسانہ بی بی کا اپنے گھر میں معمولی جھگڑا ہوگیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر رخسانہ بی بی نے تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفیہ کی سات سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے بطن سے دو بچے(ایک بیٹا اور ایک بیٹی) تھی۔
نکاح پر نکاح خاتون کے خلاف مقدمہ
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن ننکانہ صاحب کے رہائشی صدی احمد نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیوی معراج بی بی جو کہ میری نکاح میں ہے نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں کوٹ قمر کے رہائشی اکرم سے غیر قانونی طورپر نکاح کر لیا ہے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے پہلے شوہر صدی احمد کی مدعیت میں اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ ننکانہ کو سیف سٹی کا درجہ ملنے کے بعد کرائم کی صورت حال مزید بہتر ہوگی، نئے کانسٹیبلوں کی بھرتی سے ہر تھانہ میں 25کانسٹیبل اضافی تعینات ہوں گے جبکہ بھرتی کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب ننکانہ صاحب کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقعہ پر ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا باباگورونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کا حامل شہر ہے اور اس کی انٹرنیشنل شہرت کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اسے سیف سٹی کا درجہ دیدیا ہے ، کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید ڈیجیٹل کیمروں سمیت حفاظتی آلات کی تنصیب کی جائے گی جبکہ نئے کانسٹیبلوں کی بھرتی سے ضلع بھر کے 11تھانوں میں 25/25کانسٹیبلوں کی اضافی نفری تعینات ہونے سے جرائم کا بروقت تدارک آسان ہوگا جبکہ 15کی کارکردگی سمیت ضلع بھر کے پولیس ناکہ جات پر اضافی نفری تعینات کرنے سے ضلع بھر میں وارداتوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی2018ء سے ننکانہ تا لاہور موٹروے پر مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی، ننکانہ تالاہور موٹروے کی تعمیر مکمل ہونے سے ننکانہ صاحب میں ترقی کا ایک نیا باب کھل جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر غور کئی رہائشی سکیموں سمیت پارکوں و گراؤنڈز کے بننے سے ننکانہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی مٹی چوری کرنے کا کیس سامنے آنے پر ڈپٹی سیکرٹری لینڈ ننکانہ صاحب غلام سرور نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان چھ ملازمین کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری کرنے کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ عمر جاوید اعوان نے دو پٹواریوں عقیل احمد اور ریاست علی، دو سکیورٹی گارڈز کامران نیازی اور رائے سجاور اور سپروائزر محمد حنیف ٹکا ورک کے ساتھ ملی بھگت کرکے متروکہ وقف املاک بورڈ کے مربع نمبر 2، 4، 6، 7، 9، 10 کے 23 خسرہ جات سے تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی مٹی چوری کر کے بیچ دی ہے جس پر ڈپٹی سیکرٹری لینڈ ننکانہ صاحب نے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ عمر جاوید اعوان سمیت چھ ملازمین کومعطل کرنے کے لئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور کو تحریری لیٹر لکھ دیا جس پر پٹواری عقیل احمد اور ریاسست علی وٹو، سکیورٹی گارڈز کامران نیازی، رائے سجاور اور سپروائزر محمد حنیف ٹکا ورک کو معطل کردیا گیا مگر اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر تاحال اپنے عہدے پر براجمان ہے دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری لینڈ نے مذکورہ پانچوں ملازمین کی محکمہ میں بھرتی ہونے کے عمل پر بھی اعتراضات کرتے ہوئے ان کی چیکنگ کروانے کی سفارش کی ہے۔
ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے سے حادثہ
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)موٹر سائیکل کے ٹائر میں ڈوپٹہ پھنس جانے سمیت ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔…