اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیبیا سے نعشیں آنے کی تاریخ کنفرم

اسلام آباد(محمدجابر)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کاکہناہےکہ لیبیامیں جاں بحق ہونےوالے پاکستانیوں کی لاشیں آئندہ 3 روز تک پاکستان لے آئیں گے،ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ رحمت خان نامی پاکستانی لیبیا کشتی حادثہ میں زندہ بچاجبکہ دیگر 4 لاپتہ افراد کی معلومات موصول نہیں ہوئیں، لیبیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی لاشیں 3 روز تک لے آئینگے،واضح رہے کہ لیبیاکےساحل کےقریب سپین جانےکی کوشش کرنےوالےتارکین وطن کی کشتی کےحالیہ حادثےمیں جو 90 افراد جان سے گئے ان میں سے 32 کاتعلق پاکستان سے تھا،کلبھوشن کےحوالےسےپوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوری 2017 سے کلبھوشن کی بھارتی دستاویزات مانگ رہے ہیں لیکن بھارت نے اس کی ریٹائرمنٹ کی کوئی دستاویز نہیں دی جبکہ بھارت یہ جواب بھی نہیں دے سکاکہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کاپاسپورٹ کہاں سےآیا؟،ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہر ریاست کو خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کا استعمال پر امن مقاصد کیلئے ہوناچاہیے،خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں ہونی چاہیے ، پاکستان اپنے دفاع کیلئے تمام اقدامات کرے گا،انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جو مرضی کہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ ’ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن‘۔