اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گاڑی اُلٹنے سے حساس ادارے کے 4جوان شہید

بھلوال(راناغلام علی)موٹرسائیکل سوار کوبچاتےہوئےحساس ادارے کی گاڑی الٹنے سے 4جوان شہیدجبکہ9زخمی ہوگئےجن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،سرگودھا جاتے ہوئےحساس ادارےکے قافلے میں شامل ایک گاڑی چک نمبر10 شمالی کےقریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئےالٹ گئی جس کے باعث مجاہداور زاہدنامی جوان شہیدہوگئےاور موٹرسائیکل سوار ارشد بھی جاں بحق ہوگیازخمیوں کو نکالنے کےلئے کرین منگوالی گئی،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد خالد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرگودھا اجنالہ روڈ کی ٹریفک دوسری جانب موڑ دی تاکہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیدا نہ ہو،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہپستال سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے،حادثہ تھانہ صدربھلوال کے علاقے قدرت آبادکے قریب پیش آیا۔