اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جانے نہ پائیں۔۔۔ نیب نے خط لکھ دیا

اسلام آباد(محمدجابر)نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا،نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزم کرپشن ریفرنسز میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے اور ملزموں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے،نیب نے خط میں سفارش کی ہے کہ اگر ملزم بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گےاس لئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر رکھی ہے جس میں 2 ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی ہے۔