اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اوورسیزپاکستانیوں نے ناروے میں وفاقی وزیرِداخلہ کومطالبات پیش کردیئے

اوسلو(جمشید اقبال بٹ)وفاقی وزیراحسن اقبال نےناروے کےدورہ کےدوران پاکستانی سفارتخانےمیں اوورسیزپاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب بھی کیا،پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال نے پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ناروے سمیت بیرون ممالک میں مقیم اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل کےحل کیلئےمطالبات پیش کئے، چودھری قمراقبال کامطالبہ تھاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ میں مخصوص کوٹےکےتحت نشستیں مختص کی جائیں اورانہیں ووٹ کاحق دیاجائےانہوں نےنادرا کارڈکےاجرا کو آسان بنانے، ریکارڈ موجود ہونے کے باوجودتجدید کے لئے دوبارہ کاغذات مانگنے، فیس میں کمی اور 7کی بجائے مدت بڑھانےکیلئے بھی مطالبہ کیا، چودھری قمراقبال کاکہناتھاکہ پاکستانی شہریت کی واپسی کی صورت میں این او سی جاری کرنے میں غیرضروری تاخیر نہ کی جائے اور پاسپورٹ بنانے کے لیے تمام سفاتخانوں میں مشین ریڈایبل سسٹم لگایاجائے،درخواست میں مزیدلکھاتھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں جائیداد سے متعلق مسائل سے متعلق کہاکہ ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائےاور امیگریشن، کسٹم اور پولیس کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ وہ ائرپورٹس پر اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور غیرضروری سوالات سے گریزکریں،چودھری قمراقبال نے مزیدمطالبہ کیاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کے اجرا اور اس کی تجدید کی سہولت فراہم کی جائے، چوہدری قمراقبال نے مزید کہاکہ پاکستانی سفارتکاروں کی بیرون ممالک تعیناتی میرٹ پر کی جائے، ان کی تربیت اور تقرری کے حوالے سے جن اہم مقاصد کو مدنظر رکھا جاتاہے، ان میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانا اور اوورسیزپاکستانیوں کو اچھی سروس فراہم کرنا بھی شامل کیاجائے۔