اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت: پہلے اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا قیام

کویت(محمد عرفان شفیق)خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کلب کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا پہلا ٹوسٹ ماسٹرز کلب ہے، جس نے اردو زبان کو متعارف کروا کر تاریخ رقم کی ہے۔ خوش بیان کا پہلا اجلاس 10 فروری 2018ءکو آسٹرلین کالج آف کویت، مشرف کے خوبصورت آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں ممبران اور محبان اردو کی کثیر تعداد نے شرکت کی، خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرزکلب کی بانی و صدر محترمہ ثمینہ مجتبیٰ ہیں، خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کو اکتوبر 2017میں ، ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل کی جانب سے رسمی سرگرمیوں کے آغاز کا اجازت نامہ ملا تھا ،ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اپنے مراکز کے ذریعے کلب کے اراکین کی قائدانہ صلاحیتوں، فنِ تقریر اور زبان و بیان کو نظم و ترتیب کے ساتھ بہتر بنانا ہے،انسانی فطرت کی ایک بنیادی خاصیت حقیقت کی تلاش ہے، زبان ایک ایسا نایاب ذریعہ ہے جس سے ہم اپنی سوچ کو بخوبی بیان کر سکتے ہیں اردو ایک ایسی خوبصورت زبان ہے جسے شاعر برسوں سے اپنی شاعری میں اظہار خیال کے لئے استعمال کرتے آرہے ہیں،خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کویت میں پہلا اردو کلب ہے جو اپنی نوعیت کاواحدمرکزہے، جہاں فنِ تقریر، گفتگو اور قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ انگریزی بولنے والےافراد اردو سے روشناس ہو سکیں،پروگرام کا باقاعدہ آغاز منتظمِ انجمن عظمیٰ ذیشان نے بہت خوبصورتی سے مقررہ وقت پرکیا اور پھرصدر خوش بیان ثمینہ مجتبیٰ کو اسٹیج پر دعوت دی جنہوں نے اپنا پیغام اور تمام آنے والے ممبران، مہمانوں اور خصوصی مہمانوں کا تعارف کرایاکیا اور پھر ناظمِ اجلاس کنیز فاطمہ اور فیصل جمیل کومتعارف کروایا،ناظمِ اجلاس کنیز فاطمہ اور فیصل جمیل نےپروگرام کی نظامت کو بخوبی نبھایا، انہوں نے اجلاس کے تمام کرداروں کو متعارف کروایا، تجزیہ نگار راجیش وینوگوپال، لسانی تجزیہ نگار ثمینہ مجتبیٰ، خطا شمار سعدیہ لطیف، نگران وقت اوررائے شمار شیراز ارشد شامل تھے،منتظم برجستہ موضوعات گایتری رویندرن اور سحرعبّاس نےمختلف موضوعات پر اراکین اور مہمانان کو فی البدیہہ تقریری مقابلے کی دعوت دی،ابوبکر الکنداری، اور نادیہ ذیشان نے اردو میں اپنی تیار شدہ تقاریر پیش کیں، ان مقررین کی تقاریر کی تجزیہ نگاری فیصل جمیل اور حرّا راضی نے کی، خصوصی مہمانوں میں ٹوسٹ ماسٹرز کی بہت سی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ 20 ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مخلوف، ڈویژن آئی ڈائریکٹر فاطمہ عبداللہ، اسسٹنٹ ڈویژن آئی ڈائریکٹر (پروگرام کوالٹی) ڈاکٹر پرتھاپ اننیتھن اور ایریا 37 ڈائریکٹر علیناتاکوشامل تھیں،تقریب کے اختتام پر صدر خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز ثمینہ مجتبیٰ نے برجستہ موضوعات، تیار شدہ تقاریر اور میڈیا سے آنے والے حضرات کی حوصلہ افزائی کیلئے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور تمام اراکین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک خواب تھا جو آج حقیت بنا کہ ہم کویت میں پہلی بار اردو زبان کو ٹوسٹ ماسٹرز کی وساطت سے پیش کرنے میں کامیاب ہوئے اور خوش بیان کلب نہ صرف اردو زبان کی خوبصورتی کو ترویج دے گا بلکہ مختلف طبقہ کے لوگوں کو متحد کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔